سابق چیف جج رانا شمیم کے بیانِ حلفی پر توہینِ عدالت کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد(نیوزٹویو)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیانِ حلفی پر توہینِ عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے یہ تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔ تحریری حکم نامے کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے تمام فریقین کو فردِ جرم کے لیے 20 جنوری کو طلب کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں