سارہ خان اور فلک شبیر کا پہلا گانا ’زندگی‘ ریلیز ہوگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑے سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کا پہلا گانا “زندگی” ریلیز ہوگیا۔ سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اُن کا پہلا گانا ’زندگی‘ جاری کیا گیا ہے جس کی اطلاع اس جوڑی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی ہے۔ اس ضمن میں سارہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اور فلک کے پہلے گانے ’زندگی‘ کا پوسٹر شیئر کیا۔ سارہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’اُن کا اور فلک کا پہلا گانا “زندگی” ریلیز ہوگیا ہے۔ دوسری جانب فلک شبیر نے بھی اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اور سارہ خان کے گانے کی مختصر ویڈیو کلپ شیئر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں