سرکاری نرخوں‌کی خلاف ورزی،اسٹنٹ کمشنر سٹی نے1دکان سیل 4افرادگرفتارکرلیے

اسلام آباد(نیوزٹویو)اسسٹنٹ کمشنر سٹی نےسرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر ایک دکان سیل اور چار افراد کو گرفتار کر کےتھانے منتقل کردیا جمعرا تک کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نےمختلف علاقوں میں قیمتوں میں اضافے کے خلاف آپریشن کیا ،
ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے پرائس کنٹرول اور وزن اور پیمائش کی جانچ کے لیے رانا مارکیٹ ایف سیون کا دورہ کیا،
اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے قیمتوں کے قوانین/ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کی خلاف ورزی پر ایک دکان سیل اور چار افراد کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن کوہسار منتقل کر دیا، جبکہ دیگر کو وارننگ جاری کی گئی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں