سلمان خان بھی ترکی کے دیوانے، انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر

ترکی (نیوزویب) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی شُوٹنگ کے دوران ترکی کے خوبصورت مناظر سے لُطف اندوز ہورہے ہیں۔ سلمان خان نے  تاریخی کلیساؤں، عبادت گاہوں اور زیرِ زمین شہروں کی وجہ سے مشہور ترکی کے علاقے کپادوکیہ میں سورج طلوع ہونے کے مناظر کو انجوائے کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے ۔ بالی ووڈ اسٹار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ’طلوعِ شمس‘ کے ساتھ ہیش ٹیگ کپادوکیہ اور ترکی کا بھی استعمال کیا۔اس سے قبل سلمان خان کی فلم میں ان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کترینہ کیف نے بھی ترکی میں سیروتفریح کی ایک تصویر شیئر کی تھی۔اس تصویر مین ترکی سے محبت کا اظہار انہوں نےکیپشن میں ترکی کے پرچم کے ساتھ لال دل والے ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے کیا۔ترکی میں موجود کترینہ اور سلمان نے ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا تھا کہ وہ بھی ترک سیریز “ارطغرل غازی” سے ناصرف واقف ہیں بلکہ کترینہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سیریز کی تمام اقساط دیکھی ہیں۔ جبکہ سلمان خان کا کہنا تھا کہ یہ سیریز ان کی والدہ کی پسندیدہ سیریز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں