سندھ حکومت گورننس بہتربنانے پرتوجہ دے، فواد چوہدری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ سندھ کے شہر کراچی اورحیدرآباد کی عوام کی ویکسی نیشن میں سب سے پیچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت گورننس بہتربنانے پرتوجہ دے۔ سندھ حکومت کی کارکردگی باقی تمام صوبوں سے پیچھے ہے۔ سندھ حکومت کو وفاق بار بار گورننس بہتر کرنے کا کہتا آ رہا ہے۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ اسلام آباد میں 50 فیصد شہریوں کی ویکسینیشن ہوگئی ہے۔ لاہور میں 27 فیصد شہریوں کی ویکسینیشن ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں