سٹیزن پورٹل پر عوامی مسائل کے حل میں سرکاری افسران کی جعل سازی کا انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سٹیزن پورٹل پر عوامی مسائل کے حل میں سرکاری افسران کی جعل سازی کا انکشاف ہوا ہے۔وزیراعظم کے پرفارمنس اینڈ ڈیلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) نے  254 سرکاری افسران کے ڈیش بورڈز پر جعل سازی پر رپورٹ تیار کی جو وزیراعظم کو پیش کردی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی غلط بیانی پر کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 154، کے پی کے 86، سندھ کے 3 اور وفاق کے 11 افسران کے ڈیش بورڈزکی تحقیقات کی گئیں جس میں پنجاب کے 44 سرکاری اہلکار جعل سازی کے مرتکب قرار پائے گئے۔چیف سیکرٹری کے پی کے نے 39 سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی اور جعل سازی ثابت ہونے پر سرکاری ملازمین  کو معطل کردیا۔آئی جی پنجاب کی تحقیقات کے بعد 45 سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ کے پی میں 10 اور سندھ میں 3 سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہے ۔وزیراعظم نے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوامی مسائل کے حل سے متعلق غلط بیانی کرنے والے افسران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کو خود مانیٹر کرتا ہوں۔ شہریوں کی شکایات کے حل پر غلط بیانی کرنے والے افسران سے رعایت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں