سی ڈی اے ،تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے متعدد کارروائیاں تیزی سے جاری

اسلام آباد(نیوزٹویو) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی ہدایت پر اسلام آباد میں انسداد تجاوزات آپریشن بھر پور طریقے سے جاری ہے.
اس ضمن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دیگر شعبوں اور ضلعی انتظامیہ سمیت اسلام آباد پولیس کی معاونت سے جمعرات کے روز بری امام سے ملحقہ علاقہ محلہ ٹھٹی میں سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی آبادی کے خلاف ایک میگا آپریشن کا انعقاد کیا. جس میں بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے 305 کمرے، 55 چار دیواریاں، 55 دروازے، 90 باورچی خانے، 170 باتھ رومز اور 24 مویشیوں کے باڑوں کو مسمار کردیا گیا،اور سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا.
یہ آپریشن ڈائریکٹر انفورسمنٹ کی نگرانی میں کیا گیا جس میں خصوصی طور پر شعبہ ایم پی او کی بھاری مشینری بھی استعمال میں لائی گئی تھی

واضح رہے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کا یہ عمل آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا. اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرنے میں مصروف ہے جس کے نتیجے میں اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروائی جاچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں