سی ڈی اے بورڈ نےسیکٹر G-10 میں3.3 ایکڑ رقبے پر آئی ٹی پارک بنانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیوزٹویو) چیئرمین کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی ہدایت پر ممبر ٹیکنالوجی و ڈیجٹلائزیشن سمیت متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے جہاں سی ڈی اے کے تمام دفتری امور کو تیزی سے ڈیجٹلائز کرنے کا سلسلہ جاری ہے وہیں شہریوں کو بھی آئی ٹی سہولیات فراہم کرنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں.
تفصیلات کے مطابق کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) بورڈ نے اسلام آباد کے سیکٹر G-10 میں آئی ٹی پارک بنانے کے لئے 3.3 ایکڑ رقبے پر آئی ٹی پارک بنانے کی منظوری دے دی ہے جس کے لئے پلاٹ بھی مختص کردیا گیا ہے.مزیدبرآں اسلام آباد آئی ٹی پارک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کیا جائیگا. اس پارک کا کورڈ ایریا 1 لاکھ اسیکوائر فٹ پر محیط ہوگا. جسمیں 5 سے 6 ہزار فری لانسرز کام کرسکیں گے. آئی ٹی پارک میں فری لانسرز، اسٹارٹ اپس کیلئے ورکنگ اسپیس، سافٹوئیر ہاوسز، لائبریری، آئی ٹی مصنوعات کی نمائش کیلئے جگہ سمیت ریسرچ سینٹرز، کانفرنس ہالز، میٹنگ رومز کے لئے جگہ بھی مختص کی جائیگی.
واضح رہے اسلام آباد آئی ٹی پارک بنانے کے تمام اخراجات نجی کمپنیاں برداشت کرینگی جبکہ 15 سال بعد یہ پارک مکمل طور پر سی ڈی اے کے حوالے بھی ہو جائے گا. اسی طرح اس پارک میں نجی کمپنیاں جگہ کرائے پر لے کر آئی ٹی دفاتر بنا سکیں گی. جس سے نہ صرف سی ڈی اے کی آمدن میں اصافہ ہوگا بلکہ اسلام آباد کے شہریوں کو جدید اور معیاری آئی ٹی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا. اس موقع پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد شہر کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنا ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ اسلام آباد آنے والے شہریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جاسکیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں