سی ڈی اے پلا ٹوں کی نیلا می، ،20ارب35کروڑکے13کمرشل پلاٹس فروخت

اسلام آباد (نیوزٹویو)سی ڈی اے کو کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کے پہلے روز بھرپور پزیرائی ملی، نیلامی کے پہلے دن سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بھرپور مقابلہ دیکھنے میں آیا، جس میں 13کمرشل پلاٹ 20 ارب 352 ملین 735 ہزار 650 روپےمیں فروخت کئے گئے، یہ نیلامی دو روزہ کمرشل پلاٹوں کے نیلام عام کے سلسلہ میں جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے، جو پانچ اگست کو اختتام پزیر ہوگی،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سیکٹر آ ئی ایٹ کے چار کمرشل پلاٹ ون اے ایک ارب نو سو اکانوے لاکھ ایک لاکھ آ ٹھ ہزار روپے، پلاٹ نمبر 28 ایک ارب پانچ سو سینتالیس ملین چھ سو ستاون ہزار روپے, پلاٹ نمبر 53 بی چھ ارب پانچ سو گیارہ ملین چھیالیس ہزار چھ سو روپے، پلاٹ نمبر53 سی آ ٹھ سو آ ٹھ ملین آ ٹھ سو اسی ہزار آ ٹھ سو روپے، جی ٹین مرکز کے دو کمرشل پلاٹ 21 ایف ایک سو بائیس ملین سات سو چھیاسٹھ ہزار پانچ سو پچاس روپے اور 21 جی ایک سو سینتالیس ملین دو لاکھ بیس ہزار سات سو پچاس روپے, جبکہ ایف الیون مرکز کا ایک پلاٹ 33اےایک ارب ایک سو پچپن ملین روپے، سیکٹر آ ئی ٹوئیلو کے دو کمرشل پلاٹ ون پی چھ سو دو ملین چھ سو باسٹھ ہزار نو سو روپے، فور ڈی پانچ سو پینسٹھ ملین تین سو انتیس ہزار آٹھ سو روپے اور بلیو ایریا کے چار کمرشل پلاٹ نمبر پانچ دو ارب پانچ سو بیالیس ملین روپے، پلاٹ نمبر دس چار ارب سات سو انتالیس ملین نو سو پچانوے ہزار دو سو پچاس روپے، پلاٹ نمبر پندرہ دو ارب آٹھ سو ساٹھ ملین روپے اور پلاٹ نمبر سولہ دو ارب چھ سو دس ملین روپے میں فروخت ہوا،اس نیلامی میں اسلام آباد کے ڈویلپ سیکٹر ڈی ٹوئیلو، جی ٹین، بلیو ایریا، سیکٹر آ ئی ایٹ، ایف ایٹ، ایف الیون اور دیگر سیکٹروں کے کمرشل پلاٹوں کے علاوہ ہسپتال، پیٹرول پمپ، ہوٹل، اپارٹمنٹس اور شاپنگ سینٹرز کے پلاٹس بھی نیلامی کے لیے پیش کئے گئے،نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں قائم کی گئی نیلامی کمیٹی کررہی ہے، کمیٹی کے دیگر ارکان میں ممبر اسٹیٹ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ڈی ایف اے-II ، ڈی جی لاء، ڈرایکٹر پبلک ریلیشنز، ڈرایکٹر اربن پلاننگ، ڈرایکٹر ریجنل پلاننگ، ڈرایکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ-II اور ڈرایکٹر فنانس کر رہے ہیں،علاوہ ازیں باقی سولہ کمرشل پلاٹس کی نیلامی پانچ اگست 2021 کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی ،موصول ہونے والی بولیوں کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا، جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں