سی ڈی اے کاوفاقی دارلحکومت کےکمرشل علاقوں میں 200ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) اسلام آباد کے رہائشیوں اور کمرشل علاقوں میں آنے والوں کی سہولت کے لئے کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مختلف علاقوں میں مزید 200 عوامی بیت الخلاء تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بیت الخلاء اسلام آباد کے ایف، جی، ایچ اور آئی سیریز کے سیکٹروں میں تعمیر کئے جائیں گےعوامی بیت الخلاء کی تعمیر کے لئے سی ڈی اے نے ٹینڈر جاری کردئیے ہیں جن کو رواں ہفتے کھولا جائے گاایف اور ایچ سیریز کے سیکٹروں میں پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر کے لئے دو کڑور روپے سے زائد کے فنڈ مختص کئے گئے ہیں جبکہ جی اور آئی سیریز کے سیکٹروں میں پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر کے لئے بھی تقریباً دو کڑور روپے رکھے گئے ہیں یہ پبلک ٹوائلٹس اسلام آباد کے علاقوں بشمول ایف سکس مرکز، بلیو ایریا، ایف سیون ون، جی ایٹ مرکز، ایف ٹین مرکز، آئی ایٹ مرکز، آئی ایٹ فور، آئی ٹین مرکز، ایف الیون مرکز، ایف سیون مرکز، جی سیون مرکز، ایف ایٹ مرکز، جی الیون مرکز، جی ٹین مرکز، آئی نائن مرکز اور ایچ ایٹ فور میں تعمیر کئے جائیں گےان پبلک ٹوائلٹس میں خواتین اور مردوں کے لئے علیحدہ داخلی راستوں کو یقینی بنایا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں