سی ڈی اے کا سینٹری سٹاف کو ای اوبی آئی اورسوشل سکیورٹی میں رجسٹر کرانےکا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ نیوزٹویو) سی ڈی اے انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں صفائی پر مامور سینٹری سٹاف کی سوشل سیکیورٹی اور ای اوبی آئی سے فوری طور پر رجسٹریشن کا حکم دیدیا ہےتاکہ بیماری کی صورت سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں مفت علاج معالجہ کی سہولت اور ساٹھ سال کی عمر کے بعد بڑھاپے کی پنشن مل سکے۔ اس حوالے سے سینٹری سٹاف کے تمام ٹھیکیداروں کو حکم جاری کردیا گیا ہے۔سی ڈی اے  منیجمنٹ جہاں پر شہر کیلئے صفائی ستھرائی کا انتظام کرنے میں مصروف ہے وہیں پر سوشل ایشوز خاص کر سینٹری ورکز کے مسائل پر بھی توجہ دے رہا ہے۔حال ہی میں منعقد ہونیوالے سی ڈی اے  بورڈ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا تھا کہ کنٹریکٹ کے ذریعے جب سینٹری لیبر فورس لی جائے گی تو ٹھیکیدار کیلئے یہ ضروری ہو گا کہ وہ سوشل سیکورٹی اور ای او بی آئی سے سے رجسٹرڈ ہو تاکہ ان لوگوں کو میڈیکل کی سہولیات سوشل سیکورٹی ہسپتال میں میسر ہوں اور ساتھ ہی ساتھ جو سہولیات جو ای او بی آئی رجسٹرڈ ایپلائز کو میسر ہوتی ہیں وہ ان سے بھی مستفید ہو سکیں۔ مزید برآں  سی ڈی اے نے اب جھاڑو اور دوسرے الاؤنس بھی باقاعدگی سے دینا شروع کر دیے ہیں اور ٹھیکیداروں کو بھی پابند کیا جائے گا کہ ان کو یونیفارم وقت پر مہیا کیے جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سی ڈی اے نے ایک این جی او کے ساتھ مل کر 30 سینٹری ورکز کو پروٹیکٹیو کٹس مہیا کیں ہیں جس میں گلوز، ٹوپی، گردن ڈھانپنے کیلئے کپڑا اور ماسک شامل ہیں۔ سی ڈی اے انتظامیہ جہاں شہر کی صفائی میں مصروف ہے وہیں صفائی کرنیوالے سٹاف کی ہیلتھ سیفٹی اور دیگر ایشوز پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں