سی ڈی اے کا شاہ اللہ دتہ میں سپورٹس انکیلو بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) سی ڈی اے  نے شاہ اللہ دتہ میں سپورٹس انکیلو بنانے کا فیصلہ کیا۔

سپورٹس انکیلو میں والی بال، راک کلائمنگ، زپ لائین،  کرکٹ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی، چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ سپورٹس انکیلو ملٹی پرپز سٹیڈیم کی طرز پر تیار کیا جائے،300کنال سی ڈی اے کی اپنی اراضی پر یہ سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔

سی ڈی اے نے مزکورہ اراضی کو ماحولیاتی سرگرمیوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے مختص کردیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے  نے ہدایت کی ہے کہ اس سلسلے میں فوری طور پر پی سی ون تیار کیا جائے

  جبکہ شاہ اللہ دتہ سے خیبر پختون خواہ کو ملانے والے قدیمی سکندر اعظم کے روٹ کو اسلام آباد کی حدود تک ازسر نو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا

اس ضمن میں چیئرمین سی ڈی اے  نےا ٹریل 8 کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا اور ٹریل ایٹ بدھا کی غاروں  سے لیکر بدھا سٹوپہ تک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں