سی ڈی اے کی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں ،زون فائیومیں‌متعدد عمارات سربمہر

اسلام آباد (نیوزٹویو)اسلام آباد شہر سے غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی ہدایت پر بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں. اس سلسلے میں بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ مل کر ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے اسلام آباد زون فائیو (5) میں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر سخت کاروائیاں عمل لاتے ہوئے متعدد عمارات کو سر بمہر کردیا.
تفصیلات کے مطابق بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر اسلام آباد زون فائیو (5) میں 40 عمارتیں جو سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر تعمیر کی جارہی تھی کو سربمہر کرکے مالکان کو نوٹسز بھی جاری کردئیے ہیں.
سی ڈی اے سے جاری اعلامیے کے مطابق شہر سے تجاوزات کے خاتمے اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف تعمیر کردہ عمارات کے خلاف آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا. واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے ناجائز تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر آپریشن کرنے میں مصروف عمل ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں