شہبازشریف کو جس طرح ریلیف ملا ہا ئیکورٹ کا وہ فیصلہ مثال نہیں بن سکتا،شہباز شریف کیس میں سپریم کورٹ کا تین صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری

 اسلام آ باد (نمائندہ نیوزٹو یو)سپریم کورٹ نے قائد حز ب اختلاف شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہو ئےلکھا ہےکہ شہباز شریف سے متعلق ہا ئیکورٹ کا فیصلہ مثال نہیں بن سکتا سپریم کورٹ کےاس فیصلے کے بعد کو ئی عدالت شہبازشریف کے کیس کوقانو نی مثال بنا کر کسی اور کو ریلیف نہیں دے سکے گی تین صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریرکیا ہے سپریم کورٹ نے لکھا ہے شہباز شریف کو جس انداز میں ریلیف دیا گیا وہ کسی کیلئے مثال نہیں بن سکتا شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف لاہور ہائی کورٹ میں دائر توہین عدالت کی درخواست کی پیروی میں دلچسپی نہیں رکھتے سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ احتساب عدالتوں میں خالی آسامیوں پر فوری تعیناتیاں کی جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں