شہباز شریف نے حکومت کی معاشی ترقی کا دعویٰ مسترد کر دیا

لا ہور(نیوزٹویو) مسلم لیگ ن کے صدراورقائد حزب اختلاف شہباز شریف نے حکومت کی معاشی ترقی کا دعویٰ مسترد کردیااورکہا ہےکہ آئی ایم ایف کے مطالبات کو بجٹ کا نام دے کر عوام پر مسلط نہیں ہونے دیں گےحکومت جھوٹ سے اعدادوشمار بدل سکتی ہے لیکن زمینی معاشی حقائق نہیں بدلا جا سکتا اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے پارٹی کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کو ہدایت کی کہ حکومتی معاشی کارکردگی بے نقاب کرنے  کی جائے ۔ شہبازشریف نے کہا اکنامک ایڈوائزری کونسل عوام دشمن بجٹ منظور ہونے سے روکنے کے لئے حکمت عملی کا جائزہ لے ۔ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی زبوں حالی سے عوام کو درپیش سنگین مشکلات اجاگر کی جائیں۔ بجلی، گیس، ادویات، علاج، تعلیم اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشرا اضافے کے حقائق کو اُجاگر کیا جائے دریں ا ثنامسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا عمران صاحب ہمت کر کے 2018 اور 2021 کے معاشی اعدادوشمار کا موازنہ جاری کریں اور آئینہ دیکھیں۔ نالائق ، جھوٹی اور کرپٹ حکومت نے پہلے معیشت تباہ کی اور اب تباہ شدہ معیشت پہ فخریہ ٹویٹ کرتے ہیں ۔ معیشت کی تباہی، بربادی اور اسے زمیں بوس کرنے کے بعد ہر روز جھوٹ بولنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی ۔ 5.8 فیصد پر ترقی کرتی معیشت اور 3 فیصد پر مہنگائی کی شرح والی معیشت کو 3 سال میں آپ نےمنفی 0.4 اور 16 فیصد مہنگائی پر پہنچا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں