صدر مملکت عارف علوی نے فنانس بل 2023 کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیوزٹویو) صدر مملکت عارف علوی نے فنانس (سپلیمنٹری) بل 2023 کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت عارف علوی نے  فنانس بل 2023 کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے

خیال رہے کہ پیر کی شام قومی اسمبلی میں مالیاتی قانون سازی کو اپوزیشن اراکین کی موجودگی میں کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا جسے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیش کیا۔

بل میں 170 ارب روپے مالیت کے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں تاکہ تعطل کا شکار بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے بیل آؤٹ پروگرام کو بحال کیا جائے اسے جلد از جلد مالیاتی ایکٹ میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں