طوفان و باد وباراں آئیسکو ریجن میں 100سے زائد فیڈرٹرپ، بحالی کا کام جاری

اسلام آ باد (نمائندہ نیوز ٹو یو )آئیسکو کے سرکل اٹک اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ تیز آندھی بارش اور ژا لہ باری کی و جہ سے بجلی فراہم کرنے والے 100 سے زائد فیلڈرذ پر فالٹ اور ٹرپ کر گئے جبکہ مختلف مقامات پر درختوں اور سائن بورڈذ کے بجلی کی تاروں پر گرنے کے واقعات بھی رونما ہو ئے آئیسکو کے ترجمان کے مطابق متاثرہ فیڈرز میں بری امام شاہدرہ ماروی روڈ گلڈنہ سکیم 2 اقبال ٹاون یوفون ای الیون ٹو،پتھر گھڑ غور غشتی گوندل حسن ابدال ہٹیاں حضرو منور آباد, ظفر الحق ابوبکر سروسز روڈفورتھ روڈ, بنی ڈھوک حکمداد کہوٹہ سٹی رحمت آباد پنڈی بورڈ ٹیپو روڈ جیل پارک نیو گلستان کالونی  نٹر فضائیہ ہاوسنگ سوسائٹی اپر پورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سواں ایف الیون ساگری سکھو لالہ زار شامل ہےآئیسکو چیف کا کہنا ہے کہ آپریشن سٹاف الرٹ ہے موسم بہتر ھوتے ہی متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا آئیسکو چیف چودھری عبدالرزاق بجلی بحالی کی کاروائیوں کی براہ راست نگرانی کر رھے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ صارفین شکایات کے اندراج کے لئے ہلپ لائن نمبر 118 پر کال کریں کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبرز 9252933.6 بھی مکمل طور پر فعال ہیں آئیسکو کےچیف نے کہا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پروہ عوام سے معذرت خواہ ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں