علیا ڈکیت گینگ کا سرغنہ دوساتھیوں سمیت گرفتار، راولپنڈی

راولپنڈی(نیوزٹویو) تھانہ گوجرخان پولیس کی جانب سے اہم کاروائی کی گئی۔ کاروائی میں علیا ڈکیت گینگ  کا سرغنہ دوساتھیوں سمیت گرفتارکرلیاگیا۔ کاروائی کے دوران دو موٹرسائیکل  مسروقہ ،مختلف وارداتوں میں چھینی گئی   29000 روپےنقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا۔ ایس ایچ او گوجر خان کی تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ علی عرف علیا، ارشاد اور ابراہیم شامل ہیں۔ ملزمان نے رابری، سنیچنگ اور موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ جبکہ ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے۔ شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مزید تفتیش عمل میں لائی جائے گی۔ ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال کی طرف  سے ایس ڈی پی ،ایس ایچ او گوجرخان کو کامیاب کاروائی پر شاباش  دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں