عمران خان نے قبضہ گروپوں کیخلاف نیا قانون لانےکا اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے قبضہ گروپوں کیخلاف نیا قانون لانےکا اعلان کردیا اور کہا کہ اسلام آباد سے قبضہ مافیا کا خاتمہ کرنا ہے۔ قبضہ گروپوں کو پکڑیں تو عدالت سےضمانت مل جاتی ہے۔ ان قبضہ گروپوں کو قانون کا کوئی خوف نہیں ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا گرین کور کم ہوتا جارہا ہے۔ یہاں کی آبادی تیزی سےبڑھ رہی ہے۔ وفاقی دارالحکو مت کیلئے ماسٹرپلان کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں سرسبز علاقے بچانے کی کوشش کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے شہر میں درخت لگانےاور سبزہ بڑھانے کی بھی ہدایت کردی۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں  قبضہ گروپ بھی کام کرتے ہیں۔ یہاں سےقبضہ مافیا کا خاتمہ کرنا ہے۔ قبضہ مافیاکیخلاف سخت قانون لانے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 20سال میں لاہورڈیڑھ  گنا بڑھ چکا ہے۔ شہروں میں آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے ۔ سی ڈی اے کا 5 ارب روپے کا خسارہ تھا۔ آج سی ڈی اے کے اکاؤنٹس میں 36 ارب روپےہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں