عمران خان کا سنیئر صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس

اسلام آباد(نیوزٹویو) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم نے سنیئر صحافی ارشد شریف کے بہیمانہ قتل پر صدمہ کا اظہار کیا۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سنیئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی تصویر شیئر کی۔انہوں نے اس تصویر کے کیپشن میں صحافی کی ناگہانی موت پر  ’ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ ‘ کے دعائیہ الفاظ تحریر کئے۔عمران خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ارشد شریف نے اپنی جان دے کر سچ بولنے کی قیمت ادا کی، انہیں ملک چھوڑ کر بیرون ملک روپوش ہونا پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ سینئر صحافی ارشد شریف کی وفات پر پوری قوم  پر سوگوار ہے۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا ہے۔ارشد شریف کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ارشد شریف کو کینیا میں گولی ماری گئی ہے۔ دوسری جانب کینیا میڈیا کے مطابق ارشد شریف کی موت حادثہ تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں