عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ کابینہ کورونا سے بچاؤ اور علاج کے لیے درکار 61 آئٹمز کی ڈیوٹی چھوٹ میں توسیع کی منظوری دے گی۔وزیر اعظم ہاؤس کو کمرشل استعمال کے لیے کھولنے کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ کابینہ ای سی سی کے گزشتہ 2 اجلاس اور قانون سازی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری بھی دے گی اور وفاقی کابینہ کو معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ پیسکو کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کا فیصلہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں