غیر قانونی بستی کے خلاف سی ڈی اے کا گرینڈ  آپریشن

اسلام آباد(ںیوزٹویو)  اسلام آباد کے سیکٹر آئی-12  میں غیر قانونی بستی کے خلاف سی ڈی اے کا گرینڈ  آپریشن کیا گیا۔

سی ڈی اے ، ضلعی انتظامیہ اور  اسلام آباد پولیس کے  اہلکار آپریشن میں شریک ہوئے۔

آپریشن کے نتیجے میں 800 کنال اراضی قابضین سے واگزار کروالی گئی ہے۔ بھاری مشینری کی مدد سے 1000 سے زائد غیر قانونی کمرے مسمار کیے گئے۔

واگزار کروائی گئی اراضی کو سیکٹر ڈویلپمنٹ کے حوالے کردیا گیا۔ سی ڈی اے انتظامیہ  کے مطابق سیکٹر آئی-12 میں غیر قانونی بستی کے خاتمے سے ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی۔

واضح رہے کہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔

گزشتہ کئی ماہ سے جاری انسداد تجاوزات آپریشن کے نتیجے میں اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروائی جاچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں