فرنیچر مارکیٹ میں آگ سے درجنوں دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں

کراچی (نیوزٹویو)کراچی کی غریب آباد فرنیچر مارکیٹ میں آگ سے درجنوں دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں، جبکہ متعدد کو نقصان پہنچا ہے۔
فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دکانداروں کا دعویٰ ہے کہ 45 دکانیں اور 2 گاڑیاں جل گئیں جبکہ سامان نکالنے کے دوران دو افراد بھی زخمی ہوئے۔
متاثرین نے فائر بریگیڈ پر تاخیر سے پہنچنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
دوسری جانب فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ گودام میں کولنگ کا عمل جاری، آگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ لگنے کے بعد فرنیچر مارکیٹ کے اطراف اپارٹمنٹس کے رہائشی باہر نکل آئے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں