فروری میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(نیوزٹویو)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فروری میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔ 

فرروی میں ملک کے شمال اورمغربی حصوں میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی، خشک سالی کے باعث گندم کو زیادہ پانی کی ضرورت ہوگی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فروری کے دوران  جنوبی پنجاب اور سندھ میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فروری میں دھند کا سلسلہ کم پڑ جائے گا جبکہ خشک موسم اوردرجہ حرارت بڑھنے کے باعث پولن کا آغاز جلد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں