قائد اعظم پوٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنانے پر مقدمہ درج

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایکسپریس وے قائد اعظم پوٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنانے پر تھانہ کورال پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ شہری راشد ملک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ لڑکے لڑکی نے قائد اعظم کے پوٹریٹ کے سامنے نازیبا ڈانس کیا اور تصاویر بنائیں اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی گئیں۔ تصاویر سے قائداعظم کی عزت پامال کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس عمل سے عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ تصاویر بنوانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور تصاویر کا آڈٹ کروایا جائے۔ایس پی رورل نوشیروان کا کہنا ہے کہ واقع کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں