قائد اعظم یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے وفد کا ڈپٹی کمشنر آفس اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد(نیوزٹویو)قائد اعظم یونیورسٹی سے کیریئر کونسلنگ سیل کے ذریعے پبلک ایڈمینسٹریشن کے طلباء و طالبات کے ایک وفد  نےڈپٹی کمشنر آفس اسلام آباد کا دورہ کیا۔

ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق طلباء پانچویں سمسٹر سے تعلق رکھتے تھے ۔

اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے پبلک ایڈمینسٹریشن کے طلباء و طالبات کے ایک وفد کو پبلک ایڈمینسٹریشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہیں فنگشنز آف آئی سی ٹی بتائے گئے، ڈپٹی کمشنر آفس کی عوام کو دی جانے والی تمام سروسز کا بتایا اور ان کو سی ایف سی کا دودہ کروایا گیا۔

مزید برآں طلباء و طالبات کی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ساتھ ملاقات کروائی گئی ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد  کے ساتھ طلباء و طالبات  کا سوالات و جوابات کا سیشن  بھی ہوا،  جبکہ  طلباء و طالبات  کی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ساتھ یادگاری تصویر  بھی بنائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں