قومی ستاروں سے سجی نیشنل ٹی ٹونٹی کی کہکشاں آج سے شروع ہورہی ہے۔

راولپنڈی(نیوزٹویو)  نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کےلیے پولیس نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیےگے ہیں۔ دو ہزار سے زائد اہلکارسیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔قومی ستاروں سے سجی نیشنل ٹی ٹونٹی کی کہکشاں آج سے شروع ہورہی ہے۔ دو مرحلوں پر مشتمل ٹورنامنٹ 23 ستمبر سے 13 اکتوبر تک بالترتیب راولپنڈی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔ عوام اور کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کےلیے پنجاب پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، ضلعی پولیس اور لیڈی پولیس ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ نیشنل ٹی 20 آج سے پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، داخلے کیلئے بڑی شرط عائدہونگی۔میچز کے دوران کھلاڑیوں اور عوام کی سیکیورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کے 2 ہزار 500 اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا جب کہ کرکٹ اسٹیڈیم کے چاروں اطراف عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں