لانگ مارچ ،جاں بحق ہونے والی صحافی صدف نعیم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران جاں بحق ہونے والی صحافی صدف نعیم کی نماز جنازہ اچھرہ میں ادا کر دی گئی جس کے بعد انہیں لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے علاوہ پریس کلب کے عہدے داروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔صدف نعیم سادھوکی کے قریب جی ٹی روڈ پر کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئیں تھیں، وہ لانگ مارچ کے قافلے کے ساتھ ساتھ چلتی رہیں اور اس دوران کنٹیر کے ساتھ ساتھ بھاگتی ہوئی بھی نظر آئیں۔حادثے کے بعد عمران خان اپنے کنیٹنر سے اتر آئے اور لانگ مارچ اگلے روز تک مؤخر کرنے کا اعلان کیا، عمران خان نے صدف نعیم کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔صدف گزشتہ 12 سال سے صحافت سے منسلک تھیں، ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہیں جبکہ تین بہنوں اور ایک بھائی میں ان کا دوسرا نمبر تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں