مال انتظامیہ شامل تفتیش،انکوائری کمیٹی کی رپورٹ تک سینٹورس مال نہیں کھلےگا،ڈی سی اسلام آباد

اسلام آباد(نیوزٹویو)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے کہا ہے کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ تک سینٹورس مال کھولنے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی  سوموارکووفاقی دارالحکومت کے علاقے بلیو ایریا میں واقع سینٹورس مال میں لگنے والی آگ کا معاملے ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کا پہلا اجلاس ہواکمیٹی کی جانب سے جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا گیا کمیٹی کی جانب سے مال  کی انتظامیہ کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے کمیٹی کی جانب سے فائر پروٹیکشن سسٹم اور الارم کی فعالیت کا بھی جائزہ لیا گیا

ڈپٹی کمشنر اسلام آبادعرفان میمن کا کہنا ہے کہ انکوائری کے بعد قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی اگر کوئی تاجر اپنا قیمتی سامان لینا چاہے تو اس کو اجازت دی جائے گی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ تک مال کو کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ہمارے لیے قیمتی جانوں کی اہمیت تمام عناصر سے زائد ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں