مسلم لیگ ن کےصدرشہبازاورنائب صدر مریم کےدوالگ بیانیے،قائد نوازشریف کی سیاسی حکمت عملی،ایک پا رلیمانی دوسراعوامی سیاست کریگا

اسلام آباد (نمائندہ یو ٹونیوز) مسلم لیگ ن نے مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان ا ختلافات کی خبروں اور دو بیانیوں کا حل ڈھونڈ لیا ہے مسلم لیگ ن نے نئی سیاسی حکمت عملی طے کر لی شہباز شریف پا رلیمانی سیا ست جبکہ مریم نواز عوامی سیاست کرینگی دونوں اپنے الگ الگ بیا نیوں کے ساتھ چلیں گے مریم نواز شہباز شریف کی پا رلیمانی جبکہ شہبا ز شریف مریم نواز کی عوامی سیاست میں مداخلت نہیں کرینگے قائد نواز شریف نے فیصلہ سنا دیا ہے مسلم لیگ ن کے قائد نوا زشریف نے پا رٹی رہنماوں اور ورکروں سے کہا ہے مسلم لیگ کے دو بیا نیے ہماری سیا سی حکمت عملی ہے اس پر کنفیوژ ہونے کی ضرورت نہیں ہے پی ایم ایل کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوا ز شریف نے پا رٹی قائدین اور ورکروں کے درمیان دوبیانیوں کے حوالے سے پائے جانے والے تحفظات دور کر دئیے ہیں انہوں نے پارٹی رہنماؤں پر دو بیانیوں کا فرق واضح کرتےہو ئے بتایا ہے کہ شہباز شریف پارلیمنٹ کی سیاست کریں گے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر عوامی سیاست کریں گی شہباز شریف پارلیمانی سیاست کے ذریعے حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے، مریم نواز عوامی رائے عامہ کے ذریعے حکومت پر دباؤ بڑھائیں گی ن لیگ کے قائد نے پارٹی رہنماؤں کو پیغام دیا کہ پارٹی میں صرف ایک ہی بیانیہ چلے گا ووٹ کو عزت دو کا۔ اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں اور کسی قسم کے ابہام کا شکار نہ ہوں۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ مریم نواز اور شہباز شریف کے بیانئے میں سےا ختلافات ڈھونڈنے والوں کو جواب دیا جا ئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں