مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کاجاوید لطیف کو شوکاز نوٹس

اسلام آباد(نیوزٹویو)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی مسلم لیگ ن کے اجلاسوں سے غیر حاضر رہنے کی وجہ اور اختلاف سا منے آگیا ہےشہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کئی سنئیر رہنما صرف جاوید لطیف کی وجہ سے مسلم لیگ ن کےدو دن جاری رہنے والے اجلاس سے غیر حاضر رہے جاوید لطیف نےاپنے پارٹی صدر اور دیگررہنماؤں پر طنزکیا تھا کہ وہ اسائنمنٹ پر ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبا ل نے مرکزی رہنما جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس چند روز قبل نجی ٹی وی پر دیے جانے والے انٹرویو پہ جاری کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے کہا تھا کہ پارٹی کے چند رہنما اسائنمنٹ پر ہیں۔ ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال کی جانب سے دیے جانے والے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ 7 روز میں جواب دیں کہ ان کے خلاف ڈسپلنری ایکشن کیوں نہ لیا جائے؟

جاوید لطیف کو جاری کردہ شوکاز نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی جاوید لطیف کے خلاف ایکشن لے گی پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جاوید لطیف کو پارٹی نے شوکاز نوٹس دیا ہے وہ نوٹس وصول کر کے جواب دیں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ پارٹی کے صدر نے کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف فیصلہ کرنے سے قبل نواز شریف سے مشورہ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں