ملک بھرمیں کورونا سے مزید 46 مریض جان کی بازی ہارگئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت شرح کم ہو کر 2 اعشاریہ 46 فیصد پر آ گئی. 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 38 نئے کیس رپورٹ، مزید 46 مریض جان کی بازی ہارگئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 21  ہزار 828 ہو گئی۔  فعال کیسز 39 ہزار 905 ریکارڈ کئے گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں مہلک کورونا وبا سے مزید 46 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ کورونا کے 1 ہزار38 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 عشاریہ 46 رپورٹ رہی۔کورونا کے مزید 42 ہزار 113 ٹیسٹ کئےگئے۔ ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 21 ہزار 828 ہو گئی ، کورونا متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار65 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد 39 ہزار 905 ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں