ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے،عمارتیں لہرا گئیں،ریکٹرسکیل پر شدت6اعشاریہ8ریکارڈ

اسلام آباد(نیوزٹویو) منگل کی رات زلزلے نے پورےپاکستان کو ہلا کر رکھ دیا عمارتیں لہرا گئیں لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں اورعمارتوں سے باہر نکل آئےزاسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بھارت میں بھی زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے ریکٹر سکیل کے مطابق زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی ہے، آزاد کشمیر، کوہاٹ، صوابی کوئٹہ اور راولپنڈی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے دوران لوگ کلمہ طیبہ کر ورد کرتے ہوئے گھروں اور بلڈنگوں سے باہر آگئے۔

پنڈی بھٹیاں، گوجرانوالہ، صفدرآباد اور گردو نواح آزاد کشمیر کے علاقے باغ اور مضافات ، مظفرآباد اور گردو نواح، بھلوال اور گرد نواح ، شورکوٹ گردو نواح، شورکوٹ اور گردو نواح ، بہاولنگر گردو نواح، قائدآباد اور گردو نواح، گجرات اور گردو نواح، ملتان، چناب نگر اور گردونواح، فیصل آباد اور گردونواح میں بھی زلزلے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں