ملک بھر میں ویکسین کی 2 کروڑ 40 لاکھ 96 ہزار 587 ڈوز لگائی جا چکی ہیں، این سی او سی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 6 لاکھ 7 ہزار 117 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ اب تک ملک میں ویکسین کی 2 کروڑ 40 لاکھ 96 ہزار 587 ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔ملک بھر میں عید کی چھٹیوں کے دوران کورورنا ویکسی نیشن سینٹرز صرف عید کے پہلے روز بند رہیں گےاور اس روز ویکسی نیشن نہیں ہو گیا۔ حکومت نے عید پر 20 سے 22 جولائی تک عید الاضحی کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے، تاہم ویکسی نیشن سینٹرز صرف عید کے پہلے روز بند ہوں گے20 اور 22 جولائی کو ملک بھر میں ویکسینیشن سینٹرز کھلے رہیں گے، این سی او سی نے ہدایت کی ہے کہ شہری ان دنوں وقت نکال کر ویکسی نیشن ضرور کروائیں اور ایس او پیز کے مطابق عید گھروں میں گزاریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں