ملک بھر کے ووٹرز کی تعداد کی تفصیلات جاری

اسلام آباد(نیوزٹویو)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں موجود ووٹرز کی تعداد کی تفصیلات جاری کر دیں ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 11 لاکھ 99 ہزار 970 ہے۔ الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ پاکستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 65 لاکھ 6 ہزار 171 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 46 لاکھ 93 ہزار 799 ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 90 لاکھ 49 ہزار 301 ہے، سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 55 لاکھ 82 ہزار 625 ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ خیبر پختون خوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 6 لاکھ 11 ہزار 248 ہے، بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 50 لاکھ 47 ہزار 426 ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اہل ووٹرز کی تعداد 9 لاکھ 9 ہزار 370 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں