ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 950 روپے اضافہ

اسلام آباد (نیوز ڈٰیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 950 روپے اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 950 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 815 روپے اضافے سے 94 ہزار 736 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 22 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 822 ڈالر ہوگئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں