ملک میں کورونا سے مزید 39 افراد انتقال کرگئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ملک میں کورونا سے مزید 39 افراد انتقال کرگئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.04 ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 45519 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 930 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 39   ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.04 فیصد رہی۔ ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 22073 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 50 ہزار 768 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 95  ہزار 690 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں