مولانا فضل الرحمان کی شہباز شریف کے گھر آمد، ایوان میں ہونے والی ہلڑ بازی پر بات چیت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مولانا فضل الرحمان کی قائد حزبِ اختلاف محمد شہباز شریف کے گھر آمد اور دونوں رہنماؤں کا بجٹ اجلاس کے موقع پر ایوان میں ہونے والی ہلڑ بازی پر بات چیت ہوئی۔ شہباز شریف نے آج کی صورتحال کا ذمہ حکومت کو قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ اپوزیشن اجلاس کا بائیکاٹ کرے مگر ہم میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے بھی آج کے ہنگامے کی ذمہ داری سپیکر اور حکومت پر ڈال دی۔ دونوں رہنماؤں کا پی ڈی ایم کو بھی متحرک کرنے پر تبادلہ خیال۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں