موٹرسائیکل اور موبائل فون چھیننے والا خطر ناک گینگ پکڑا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے تھانہ نون پولیس کی کارروائی میں گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل اور موبائل فون چھیننے والا خطر ناک گینگ کو گرفتار کر لیا گیا۔ 6 ملزمان پر مشتمل گینگ اسلام آباد میں 20 اور راولپنڈی میں ایک واردات میں ملوث نکلا۔ ملزمان سے چھینے گئے 8 موٹرسائیکل، 16 موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کا یہ گروہ شہریوں کو روک اسلحہ کی نوک پرموٹر سائیکل ،موبائل فون اور نقدی چھین لیتا تھا۔ ملزمان میں علیم خان ، رضوان، محب اللہ،  مہہ زبان ، شاہد عطا اور سلامت خان شامل ہیں۔ ملزمان زیادہ تر 125 موٹر سائیکل چھینتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تھانہ نون کے علاقہ میں 9، تھانہ سبزی منڈی11اور راولپنڈی میں 01 واردات کا انکشاف کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں