مہاجرین رقبہ الاٹمنٹ کیس، سی ڈی اے کے تین اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(نیوزٹویو) مہاجرین رقبہ الاٹمنٹ کیس میں سی ڈی اے کے تین اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ منظور ہوگیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے سی ڈی اے اہلکاروں کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق غیر قانونی معاوضے کے ذریعے ریونیو سٹاف نے سی ڈی اے کو ایک ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیا کہ سی ڈی اے پٹواری عابد حسین،اور دیگر سٹاف میں راشد اور اسسٹنٹ آفتاب اسلم ایف آئی آر میں نامزد ملزم ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق سی ڈی اے ریونیو اہلکاروں کی ملی بھگت سے اکبر علی کے ورثاء نے غیر قانونی پلاٹوں کا معاوضہ لیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے استدعا کی گئی کہ اصل فائل برآمد کرنی ہے ملزمان کا سات روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے، ملزمان کی نشاندہی پر لینڈ مافیا کے ارکان کو گرفتار کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں