میٹرومنصوبےمیں غیرقانونی ٹھیکہ،احسن اقبال کے بھائی کا ضمانت کے لیے اسلام آباد ہا ئیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(نیوزٹویو)راولپنڈی میٹرو منصوبے میں مبینہ غیر قانونی ٹھیکہ لینے کےکیس میں احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال نےگرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔دائرضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپنے ذرائع سے پتہ کیا چیئرمین نیب نے میرے وارنٹس جاری کئے ہیں،میڈیا سے پتہ چلا اس کیس میں شہباز شریف کو بھی طلب کیا گیا ہے،40 سال سے ہارٹیکلچر کے شعبے سے وابستہ ہوں،میٹرو منصوبے پر آر ڈی اے کیساتھ کام کرنے والی کمپنی نے رابطہ کیا تھا،نیب نے جو بھی دستاویزات طلب کیں فراہم کرتا رہا،گزشتہ سال نیب نے ہائیکورٹ میں کہا تھا گرفتاری کی ضرورت نہیں،اب اپریل میں میرا نام بھی ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا،استدعاہے کہ عدالت ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں