میٹرک اور انٹر جماعت کے طلباءکے لئے خوشخبری، فیل ہونے والے طلباءکو پاس کیا جائیگا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

اسلام آباد(نیوزٹویو) حکومت نے میٹرک اور انٹر جماعت کے تمام طلباء کو پاس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اطلاعات  کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الاصوبائی وزارت تعلیم کا اجلاس ہوا۔ اس اجلاس  میں کورونا وائرس کی صورتحال اور نئے تعلیمی سال کے آغاز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔جبکہ اجلاس میں سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کے سال میں دو امتحانات ،خیبر پختونخوا وپنجاب میں یکساں قومی نصاب کا نفاذ اور پروموشن پالیسی پر بھی غور کیا گیا۔اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے بتایا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں ناکام طلباء کو 33 فیصد مارکس دئیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فیل ہونے والےطلباء کو لازمی مضامین میں مارکس دئیے جائیں گئے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق جلد پریس کانفرنس کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں