نیپرا نے اسلام آبادمیں بجلی وگیس کے نئے کنکشنز پر پا بندی ہٹالی،ہاوسنگ سوسائیٹز کے لیےسی ڈی اے سے این اوسی کی شرط بھی ختم

اسلام آباد(نیوزٹؤیو) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیڑ ی اتھارٹی(نیپرا) نے کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں اسلام آباد کی حدود میں بجلی وگیس کے کنکشنز پر عائد پا بندی ہٹا لی ہے نیپرا کے احکامات کے تحت سوئی ناردرن نے بھی نئے گیس کنکنشز پر عائد پا بندی ختم کردی ہے بجلی وگیس کے نئے کنکشنز کے لیےہا وسنگ سوسا ئیٹیز اور نئی تین منزلہ عمارتوں میں بجلی  کے نئےکنکشنز کے لیے سی ڈی اے سے این اوسی/ایل اوپی کے حصول کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے  جس کے بعد اسلام آباد کی حدود میں وا قع وہ تمام ہا وسنگ سو سا ئیٹیز جن کو ابھی تک سی ڈی اے نے این اوسی یا ایل او پی  جا ری نہیں کیا ان کے مکین بھی بجلی اور گیس کے نئے کنکنشز حاصل کر سکیں گے اور اب سی ڈی اے وفاقی دارالحکومت کی حدود میں واقع کسی بھی ہا وسنگ سوسائٹی یا آبادی کو اپنے این او سی کو بنیاد بنا کر بجلی یا گیس کے کنکشنز کی فراہمی نہیں روک سکے گا

نیپرا نے سی ڈی اے حکام سے بھی کہا ہے کہ وہ ہا وسنگ سو سائیٹیز میں رہائش پذیر مکینوں کو بجلی اور گیس کے کنکشنز کو اپنے این اوسی کے سا تھ نہیں جوڑے گا  سی ڈی اے  اب کسی بھی ہا وسنگ سوسائٹی کے رہائشی سی ڈی اے کے این اوسی اور ایل او پی کے بغیر ہی بجلی کا کنکشن حا صل کرسکیں گے ڈائریکٹر نیپرا نے اس ضمن میں تحریری احکاما ت جا ری کر دئیے ہیں نئے بجلی کنکشنزکے لیے صارفین کو یہ سہولت جو ن 2022تک کے لیے فراہم کی گئی ہے اس کے بعد نئے کنکشنز کے لیے سی ڈی اے کے این او سی کی شرط دوبارہ لا گو ہو جا ئے گی

نیپرا کے مطابق گراونڈ پلس دو فلور پر مشتمل عمارتیں جن کو تین سال سے عارضی بجلی کے کنکشنز دئیے گئے تھے ان کے کنکنشز میں خود بخود توسیع ہو جا ئے گی تاہم انہیں ریگولر کنکنشز کے لیے سی ڈی اے کے این او سی کی ضرورت ہو گی نیپرا کے مطابق وہ تمام ہاؤسنگ سو سا ئیٹیز جن کو ابھی تک سی ڈی اے نے ایل او پی /این اوسی جا ری نہیں کیے وہ تمام آئیسکو سے بجلی کے کنکنشز کے حصول کے لیے رجو ع کرسکتی ہیں  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں