ن لیگ گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرتی نہ کسی کوچورکہتی ہے،مریم نواز

فیصل آباد(نیوزٹویو) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ (ن) لیگ گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرتی نہ ہی کسی کو چور کہتی ہے، مسلم لیگ ن کسی سے مقابلہ نہیں کرتی یہ صرف خدمت میں مقابلہ کرتی ہے اسی لیے ممی ڈیڈی نہیں بلکہ اصلی پاکستانی (ن) لیگ کے ساتھ ہیں۔ فیصل آباد دھوبی گھاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان پر تنقیدی نشتر برساتے ہوئے کہا کہ حکیم رانا ثنا اللہ نے ایسا علاج کیا ہے کہ نہ بیمار نظر آتا ہے نہ بیماری۔ جس محبت سے فیصل آباد میں استقبال کیا گیا لگا ہی نہیں کہ نواز شریف 4 سال سے یہاں نہ آیا ہو۔ فیصل آباد کے شیروں، شیرنیوں کو سلام پیش کرتی ہوں، میں نے دیکھا جب رانا ثنا اللہ کا نام لیا تو سارا مجمع گونج اٹھا تھا،
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نواز شریف کو ہرانے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے لیکن نواز شریف ابھی بھی یہاں ہے فیصل آباد ترقی کرتا ہے تو ملک ترقی کرتا ہے، فیصل آباد والوں نے آج اپنا فیصلہ سنادیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں