واٹس ایپ نے ایک نئی سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے کروڑوں صارفین کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سب جانتے ہیں کہ موبائل فون میں انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال ممکن نہیں ہے۔ واٹس ایپ نے یہ محتاجی ختم کرنے لیے اپنے صارفین کو خوشخبری سنا دی ہے۔ اس حوالے سے کمپنی ایک اہم فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جس کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ بہت جلدی صارفین کے لیے ایسا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس صارفین کو بغیر انٹرنیٹ واٹس استعمال کرنے کی سہولت میسر آ سکے گی۔ یہی نہیں بلکہ ایک ہی وقت میں واٹس ایپ کو کئی ڈیوائسز پر بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ واٹس ایپ کے حوالے سے خصوصی طور پر نظر رکھنے والی ویب بیٹا انفو نے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ملٹی ڈیوائس فیچر تیاری کے مراحل میں ہے۔ یہ فیچر اگلے مہینوں میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ ویب بیٹا انفو کے مطابق سربراہ واٹس ایپ ول کیتھ کارٹ اور سی ای او مارک زکر برگ نے بھی ملٹی ڈیوائس فیچر کو دو ماہ میں متعارف کرانے کی تصدیق کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں