واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔ ٹیکنالوجی کمپنی کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ایپلی کیشن نے آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایچ ڈی تصاویر بھیجنے کے چند آپشنز متعارف کروائے ہیں۔ اس سے قبل یہ آپشن اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب اس سے آئی فون استعمال کرنے والے صارفین بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔ اس فیچر کے تحت آپ اپنی مرضی کا آپشن منتخب کر کے تصاویر کے معیار کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں