وزیراعظم ججز خط کے معاملے پر کل چیف جسٹس سے سپریم کورٹ میں ملاقات کرینگے

اسلام آباد(نیوزٹویو)وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد ہا ئیکورٹ‌ججز کے خط کے معاملے پر کل چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے سپریم کورٹ میں ملاقات کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی ملاقات میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ملاقات کی تصدیق کردی۔
اعظم نذیر تارڑ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات جمعرات کو دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگی، ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر گفتگو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں