وزیراعظم سے کیلیفورنیا کی ریاستی اسمبلی کے اراکین پر مشتمل وفد کی ملاقات

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزیراعظم شہباز شریف سےکیلیفورنیاکی ریاستی اسمبلی کے اراکین اورپاکستانی امریکن ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف محمود پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔

وزیراعظم اور امریکی وفد کے درمیان ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کو مزید وسعت دینے پرزور دیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امریکا سے دیرینہ تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتاہے، 9 جنوری 2023 کوکیلیفورنیا اور پنجاب کے درمیان ’سسٹراسٹیٹ قرارداد‘پردستخط خوش آئند ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب اور کیلیفورنیا تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، آئی ٹی، تعلیم اور  ثقافتی تبادلوں میں مل کرکام کرسکتےہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں