وزیراعظم شہباز شریف نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرکے عوام کو بڑا ریلیف دیا

اسلام آباد(نیوزٹویو)وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا آئل ایند گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری مسترد نہ کرتے تو پیٹرول 245 روپے فی لیٹر ہو جاتا- وزیراعظم شہباز شریف نے اضافی بوجھ حکومت کو اٹھا نے کی ہدایت کی ہے تفصیلات کے مطابق  اوگرا کی جانب سے پیٹرول 95 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 145 روپے لیٹر بڑھانے کی سمری بھیجی گئی تھی۔اوگرا کی جانب سے پیٹرول 95 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 145 روپے لیٹر بڑھانے کی سمری بھیجی گئی تھی جسے وزیراعظم نے مسترد کر دیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے پیٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عوام کو عید کا تحفہ دیا۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اگر وزیراعظم اوگرا کی سمری منظور کر لیتے تو پیٹرول کی قیمت 245 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 300 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر جاتی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں