وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی

اسلام آباد(نیوزٹویو)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی، وزیرِ اعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
مشترکہ مفادات کونسل کی تاریخ میں پہلی بار وزیرِ خزانہ کی جگہ وزیرِ خارجہ شامل کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 8 رکنی مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین وزیرِ اعظم شہبازشریف ہوں گے۔
کونسل میں چاروں وزرائے اعلیٰ بطور ممبران شامل ہوں گے۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار بطور رکن مشترکہ مفادات کونسل میں شامل ہیں۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ سیفران امیر مقام بھی سی سی آئی میں شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل 21 مارچ 2024ء سے وجود میں آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں